Deprecated: Creation of dynamic property ET_Builder_Module_Helper_MultiViewOptions::$inherited_props is deprecated in
/home/u997980239/domains/tasdeeque.com/public_html/wp-content/themes/Extra/includes/builder/module/helpers/MultiViewOptions.php on line
686
Deprecated: Creation of dynamic property ET_Builder_Module_Field_Divider::$count is deprecated in
/home/u997980239/domains/tasdeeque.com/public_html/wp-content/themes/Extra/includes/builder/main-structure-elements.php on line
1181
Deprecated: Creation of dynamic property ET_Builder_Module_Helper_MultiViewOptions::$inherited_props is deprecated in
/home/u997980239/domains/tasdeeque.com/public_html/wp-content/themes/Extra/includes/builder/module/helpers/MultiViewOptions.php on line
686
Deprecated: Creation of dynamic property ET_Builder_Module_Helper_MultiViewOptions::$inherited_props is deprecated in
/home/u997980239/domains/tasdeeque.com/public_html/wp-content/themes/Extra/includes/builder/module/helpers/MultiViewOptions.php on line
686
Deprecated: Creation of dynamic property ET_Builder_Module_Helper_MultiViewOptions::$inherited_props is deprecated in
/home/u997980239/domains/tasdeeque.com/public_html/wp-content/themes/Extra/includes/builder/module/helpers/MultiViewOptions.php on line
686
Deprecated: Creation of dynamic property ET_Builder_Module_Helper_MultiViewOptions::$inherited_props is deprecated in
/home/u997980239/domains/tasdeeque.com/public_html/wp-content/themes/Extra/includes/builder/module/helpers/MultiViewOptions.php on line
686
عبدالقیوم انصاری کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے نتیش کمار کو مضبوط کریں: سلیم پرویز
جنوری 18, 2024 , 11:29 شام
پٹنہ:بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین اور عبدالقیوم انصاری فاؤنڈیشن کے سربراہ سلیم پرویز نے کہا ہے کہ آج مسلمان عبدالقیوم انصاری کے انقلاب کی وجہ سے ہی اعلی سے اعلی مقام پر فائز ہیں۔ آزادی کے بعد عبدالقیوم انصاری نے 500 بی ایم سی مکتب کھول کر لوگوں کو تعلیم کی جانب راغب کیا اور اس کی بدولت ہی آج لوگ اعلی عہدوں پر فائز ہیں۔
جلسہ خراج عقیدت سے ارشد فیروز،عبدالسلام انصاری، ڈاکٹر عبدالواحد انصاری اور تنویر انصاری سمیت کئی دانشوروں کا خطاب
جناب سلیم پرویز نے جمعرات کو عظیم مجاہد آزادی اور ریاست کے سابق وزیر عبدالقیوم انصاری کے یوم وفات پر بہار اردو اکادمی کانفرنس ہال میں جلسہ خراج عقیدت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کے جوحالات ہیں اس میں مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ وزیر اعلی نتیش کمار کے ہاتھوں کو مضبوط کریں اور ان کا بھر پور ساتھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ جب عبدالقیوم انصاری راجیہ سبھا کے ممبر بنے تو ایک رپورٹر نے ان سے وقت لیا کہ میں اپ کا انٹرویو کرنا چاہتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ گیارہ بجے رات میں میرے فلیٹ پر آ جائیں۔ وہ رپورٹر وہاں پہلے سے ہی موجود تھا۔ وہاں تقریبا 12 بجے رات میں عبدالقیوم انصاری ایک جھولا میں ٹائپ رائٹر لے کر پہنچے تو اس پریس رپورٹر نے سوال کیا کہ پوری دلی میں سارے لوگ سو رہے ہیں اور آپ 12 بجے رات میں اپنا جھولا لے کر ابھی لوٹ رہے ہیں۔ آخر کیا وجہ ہے ۔ تو انہوں نے کیا خوب کہا کہ ان کے لوگ جگے ہوئے ہیں اس لیے ان کے لیڈر سو رہے ہیں اور ہمارے لوگ سو رہے ہیں اس لیے مجھے جاگنا پڑ رہا ہے۔
سلیم پرویز نے کہا کہ ہم لوگ بھی سو رہے ہیں۔ آزادی کے بعد جب عبدالقیوم انصاری صاحب آئے تو اپنے دور اقتدار میں 500 بی ایم سی مکتب قائم کیا۔ لوگوں میں تعلیم کی بیداری آئی۔ ہماری برادری کے لوگ کمزور طبقہ سے آتے ہیں۔ غلام سرور صاحب نے بھی بہت کچھ کیا لیکن عبدالقیوم انصاری نے انقلاب پیداکیا۔ اس انقلاب کی وجہ سے ہم لوگ کافی پھلے پھولے۔ ہمارے بچے سرکاری ملازمتوں میں آئے۔ آپ کا بیٹا ڈی ایس پی ہو گیا، ان کا بیٹا ہائی کورٹ کا وکیل ہو گیا، لیکن ہم لوگوں نے اب اسے چھوڑ دیا ہے اور صرف ماس کی طرف چلے گئے جس کی وجہ آج ہم لوگوں کا کوئی آنسو پوچھنے والا بہار سرکار میں نہیں ہے۔ یہ اور بات ہے کہ سلیم پرویز یا عبدالسلام انصاری یا ارشد فیروز یا سراج الدین انصاری یا جو لوگ بھی ہیں اپنے بل بوتے پہ کھڑے ہیں۔ آئیے عہد کیجیے کہ ہم لوگ کسی بھی قیمت پر جس ذمہ داری کے ساتھ نتیش کمار نے بہار کے مسلم طبقے کے لیے جو بھی کچھ کیا۔ وہ جس طرف رہیں گے ہم لوگ نتیش کمار کے ساتھ رہیں گے۔ یہ آپ لوگوں کو کرنا پڑے گا۔ اگر آپ لوگ نتیش کمار کو ان کی چانکیہ نیتی کو مانتے ہوئے ان کے ساتھ رہے تو یقین مانیئے کہ 2025 میں ہمارے بہت سارے کمزور طبقہ کے لوگ بہت سارے مسلم لوگ بھی اسمبلی اور لوک سبھا میں جاسکتے ہیں۔سلیم پرویز نے کہا کہ حسام الدین انصاری نے اپنی تقریر میں کہاہے کہ اسمبلی اور لوک سبھا میں کمزور طبقہ کی نمائندگی ابھی نہیں ہے۔میں کہتا ہوں کہ معاملہ یہ ہے کہ اگر ابھی ٹکٹ مل بھی جائے تو کمزور طبقہ انتخاب لڑنے کے لئے پانچ کروڑ روپئے کہاں سے لائے گا۔ آپ پہلے اس لائق بنیئے پھر خواہش کیجیے، یہ میرا اپنا ایک اصول ہے۔ میں لڑتا ہوں اور زندگی بھر لڑتا رہوں گا ۔ تنویر انصاری صاحب نے ایک پروگرام کیا تھا بہار قانون ساز کونسل میں، اس تقریب میں ہم نے کہا تھا کہ یہ کوٹ اگر مجھے حاصل ہے تو یہ عبدالقیوم انصاری کی دین ہے۔ عبدالقیوم انصاری نے تعلیم کے لئے بہت کچھ کیا اور ان کے بنائے ہوئے مکتب سے ہی بہت سارے لوگوں نے تعلیم حاصل کر کے اعلی مقام اور عہدہ حاصل کیا۔ عبدالسلام انصاری نے بھی وہیں پڑھا ہے۔ اگر آپ عبدالقیوم انصاری کے سچے حمایتی ہیں تو اپ ان کی طرح بنیں۔ آج کل جو حالات ہیں یا چاہے وہ 22 تاریخ کو جہاں لوگ پہنچ رہے ہیں اس ضمن میں میں ایک حوالہ دیتے ہوئے کہنا چاہوں گا کہ پہلے تم تعلیم سے موڑ دئیے جاؤ گے اور پھر کسی جرم سے جوڑ دئیے جاؤ گے۔ ہاتھ سے ہاتھ ملا کر زنجیر کی طرح نکلو ورنہ ٹوٹے ہوئے دھاگے کی طرح توڑ دیے جاؤگے۔ میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ مختصر وقت میں میری دعوت پر سردی کے موسم میں اتنے سارے لوگ یہاں اکٹھے ہوگئے۔ میرے بلانے کا یہ جو پروگرام ہے اس کی منشا صرف یہ ہے کہ بابائے قوم عبدالقیوم انصاری رحمت اللہ علیہ کو خراج عقیدت پیش کریں اور پھر ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے متحد رہیں۔ اب انتخاب کاوقت ہے۔ اس میں ہم لوگ جی جان سے لگ کر کے اپنے لیڈر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی مدد کریں کیونکہ آزادی کے بعد اگر کسی نے آنسو کو پوچھا ہے تو یہ کام صرف نتیش کمارنے کیا ہے۔ اور اسی کے راستے پہ چل کے ہم لوگوں کو عزت ملے گی۔ اپنے ووٹ کو منتشر نہ کر کے ایک ساتھ رہیں۔ میں اسی کے لیے اپ سب لوگوں کو ہم نے بلایا ہے ۔ جب کبھی کسی طرح کی بھی ضرورت پڑے میں بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ میں 10 بجے سے چھ بجے تک رھتا ہوں اور ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ کام کرتا ہوں۔ اگر اسلام کو زندہ رکھنا ہے تو مدارس کا قیام ضروری ہے۔ میں اسی کے لیے مزید کوشش کروں گا کہ اپنے پورے دور اقتدار میں زیادہ سے زیادہ مدرسے قائم ہو جائیں۔ سلیم پرویز نے کہا کہ اپ سے ایک اور گزارش کرتا ہوں وہ یہ کہ آپ 24 جنوری کو جن نائک کر پوری ٹھاکر جو ریزرویشن کے موجد مانے جاتے ہیں ان کی جینتی تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت کریں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ اردو لائبریری کے چیئرمین ارشد فیروز نے کہا کہ عبدالقیوم انصاری یوم نبی مناتے تھے لوگوں کو چاہتے تھے کہ پیغمبر محمد کے بارے میں جانکاری دی جائے۔ ان کے درس کو عام کیا جائے۔ وہ ایک دن مخصوص کرتے تھے۔ اس موقع پر وہ سماج کے ہر طبقے کے لوگوں کو بلاتے تھے تاکہ حضور پاک کی تعلیمات سے انہیں روشناس کرایا جاسکے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ سماج کے اعلی ترین شخصیت ان کی تعلیم ان کے خیالات ان کی خدمات لوگوں تک پہنچائی جائیں۔ عبدالقیوم انصاری صاحب ایک مجاہد آزادی تھے۔ بہت ہی کم عمر میں انہوں نے ملک کو انگریزی حکومت سے آزاد کرانے کے لیے قدم بڑھا یا۔ انصاری صاحب سرکاری اسکول میں پڑھتے تھے جو انگریزی حکومت کے تحت چلایا جاتا تھا اور انگریزوں کے لیے وفاداری کی تعلیم دی جاتی تھی ۔ سرکاری اسکول تھا انگریزی حکومت کے نظام کو یا اس کی تعلیم کو دینا ضروری تھا۔ انہوں نے شاید 16 سال کی عمر میں انگریزی تعلیم سے آزاد ہونے کے لیے نیشنل اسکول قائم کر دیا۔ آپ سوچیے کہ آج ہم اتنے عمر میں کچھ نہیں کر پا رہےہیں۔ 16 سال کی عمر میں ان کو ایک جذبہ تھا کچھ کرنے کا۔ برطانوی اسکول کی تعلیم انہیں پسند نہیں تھی۔ انہوں نے اپنا ایک الگ اسکول نیشنل اسکول قائم کیا۔ ان کی کوشش تھی کہ ان کے ہم عمر لوگ اس میں تعلیم حاصل کرنے لگیں اور یہ ہوا بھی۔ عدم تعاون تحریک کا یہ ایک حصہ تھا۔ برطانوی حکومت کو یہ ناگوار گزرا اور عبدالقیوم انصاری صاحب کو گرفتارکر لیا۔ لیکن وہ اس سے گھبرائے نہیں بلکہ تحریک آزادی میں اور بھی نمایاں رول ادا کرنے لگے اور آخر تک مسلم لیگ اور محمد علی جناح کے دو قومی نظریات کے مخالفت کرتے رہے۔ اکتوبر 1947 میں پاکستان نے کشمیر میں در اندازی کی تھی اس وقت عبدالقیوم انصاری صاحب نے اس کی شدید مذمت کی اور نہ صرف مذمت کی بلکہ وہ خود کشمیر چلے گئے اور کشمیری نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف لڑنے کے لیے بھی حوصلہ دیا۔ انہوں نے کشمیر میں انڈین مسلم کشمیر فرنٹ قائم کیا۔ 1948 میں حیدرآباد کو ہندوستان میں شامل کرانے کی جو کاروائی چل رہی تھی اس دوران حیدراباد جا کر لوگوں کو سمجھاتے۔ انہوں نے کہا کہ میں بتانا چاہوں گا آج دنیا میں مسلمانوں کی سب سے بڑی دوسری آبادی ہندوستان میں ہے اور اس میں انصاری صاحب کا اہم کردار ہے۔ اگر سارے مسلمان پاکستان چلے جاتے تو یہ ممکن نہ ہوتا۔
بہار اردو اکادمی کے سابق نائب صدر پروفیسر عبدالواحد انصاری نے کہا کہ عبدالقیوم انصاری مرحوم ہمارے درمیان نہیں رہے لیکن وہ اپنے کارناموں کی وجہ کر ایسے یاد کئے جاتے ہیں جیسے کہ وہ آج باحیات ہیں۔ عبدالقیوم انصاری کا تعلیم پر زیادہ زور تھا یہی وجہ کر کہ انہوں نے نہ صرف بی ایم سی مکتب کا قیام کیا بلکہ طلباء کے لئے اسکالر شپ کا بھی نظم کیا۔ ان کی یاد کے پیچھے ان کی کاوشیں شامل حال ہیں۔
بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے سکریٹری عبدالسلام انصاری نے کہا کہ عبدالقیوم انصاری نے اپنی زندگی میں جو کارہائے نمایاں انجام دیا آج ہم لوگ اسی کی کی فصل کاٹ رہے ہیں اور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ میں بھی ان کے ذریعہ قائم بی ایم سی مکتب کا طالب علم رہا ہوں۔ انہوں نے مسلمانوں کی ترقی کے لئے جو کچھ بھی کیا اسے فراموش نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ان کی وجہ سے ہی تمام شعبوں میں مسلمانوں کے تناسب میں اضافہ ہوا ہے۔
خراج عقیدت تقریب سے خطاب کرنے والوں میں بہار اسٹیٹ مومن کانفرنس کے صدر اور عبدالقیوم انصاری کے پوتے تنویر انصاری، حسام الدین انصاری، جنتا دل یو کے سینئر لیڈر اشرف انصاری، غلام غوث راعین شگفتہ پروین، ریٹائرڈ اے ڈی ایم سراج الدین انصاری، آر اے دانش، عدنان سفیر، شہزاد احمد وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر کاروان ادب حجی پور کے جنرل سکریٹری انوارالحسن وسطوی، عظیم الدین انصاری، ظفر امام، ظفر احمد، سابق وارڈ کانسلر گلفشاں جبیں عرف سگن، محمد اعجاز، سید امتیاز احمد، منا انصاری، سید نظم، نسیم مختار، شاہد انصاری، نور عالم وغیرہ خاص طور سے موجود تھے۔خراج عقیدت تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور بعد ازاں شمع روشن کر کے کیا گیا۔ نظامت یعقوب اشرفی نے کہ جبکہ انوارالہدی نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔