سعودی عرب کی پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دینے کے لئے 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

مارچ 6, 2023 , 6:39 شام

اسلام آباد :سعودی عرب نے پاکستان میں 100 ملین ڈالر کے300 سے زائد منصوبوں پر سرمایہ کاری کا بڑا اعلان کردیا سعودی عرب کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری، بےمثال دوستی میں ایک اور سنگ میل ہے سعودی عرب نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کااعلان کردیا، سعودی شہزادے فہد بن منصورالسعود نے سعودیہ پاکستان ٹیک ہاؤس اسلام آباد میں قائم کرنے کا اعلان کیا۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قائم کمپنیوں سے تجارت کو فروغ ملے گا، شہزادہ فہد ٹیک ہاؤس سمیت آئی ایل ایس اے انٹریکٹو کے شریک بانی بھی ہیں۔

آئی ایل ایس اے انٹریکٹو دو ہزار نومیں پاکستان کی کاروباری شخصیت سلمان ناصرنےقائم کیاتھا، آئی ایل ایس اے انٹریکٹو کے لاہور کے علاوہ ریاض میں بھی آفیسرز موجود ہیں۔

شہزادہ فہد نے ہزارسے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، منصوبے کےتحت سو ملین ڈالر مالیت کے تین سو سے زائد منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر قائم کیا جائے گا۔

خیال رہے سعودی عرب نے ہمیشہ ہی پاکستان کا ہر کٹھن وقت میں ساتھ دیا ہے، دونوں ممالک کی بے مثال دوستی کا سفر کئی دہائیوں پر مشتمل ہے اور موجودہ معاشی صورتحال میں سوملین ڈالر کی سرمایہ کاری ایک مثبت قدم ثابت ہو گا۔

پاکستان میں تاریخ کی بدترین مہنگائی، گزشتہ 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

پاکستان میں تاریخ کی بدترین مہنگائی کا گزشتہ پچاس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور اشیائے خور و نوش کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بدترین مہنگائی نے گزشتہ پچاس سال کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے، رمضان سے قبل آنے والے اس مہنگائی کے طوفان سے عوام پریشان ہے۔
مرغی، دالیں،چاول ، کوکنگ آئل سب کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہوگئی ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں آٹا 160 روپے کلو ہوگیا، مرٖغی کا گوشت750، ماش دال 450 اور فی کلو چاول 350روپےمیں ملنے لگا جبکہ سبزیوں اورپھلوں کی ڈبل سنچری ہوگئی،
پنجاب میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے میں مل رہا ہے، کوکنگ آئل 670 روپے لیٹر، گھی 560 اور چینی 110 روپے کلو ، چاول350 ، دال ‏مسور300 اور دال ماش480 روپے ہوگئی۔
شہری دہائی دے رہے ہیں ہم مہنگائی سے مر رہے ہیں، کھانے کے لالے پڑے ہیں، حکومت کیا کر رہی ہے؟
ایک طرف عوام مہنگائی سے پریشان ہے، دوسری طرف ملک کے کرتا دھرتا حکمران اورسیاستدان اقتدار کی کرسی کے گرد وہیل چیئرگیم میں لگے ہیں۔

تازہ ترین – Recent Posts

اشتہارات – Advertisements

تازہ ترین سرخیاں – Headlines

تصدیق ٹی وی – Tasdeeque TV