نتیش نے دروپدی مرمو کو صدارتی عہدے کا امیدوار بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا

جون 22, 2022 , 11:01 شام

پٹنہ : بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے مسز دروپدی مرمو کو صدارتی عہدے کا امیدوار بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
مسٹر کمار نے بدھ کو یہاں کہاکہ مسز مرمو ایک قبائلی خاتون ہیں ۔ ایک قبائلی خاتون کو ملک کے اعلیٰ عہدے کیلئے امیدوار بنایاجانا بہت ہی خوشی کی بات ہے ۔ مسز مرمو اڈیشہ کی رہنے والی ہیں۔ اڈیشہ حکومت میں وزیرکے طور پر انہوں نے اپنے فرائض کو بہتر طریقے سے نبھایا تھا۔ اس کے بعد جھارکھنڈکی گورنر کے طور پر بھی ان کا کردار قابل تعریف ہے ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ کل وزیراعظم نریندر مودی نے بات کر کے اس کی جانکاری دی تھی کہ مسز مرمو کو صدارتی عہدے کا امیدوار بنایاجارہاہے ۔ وزیراعظم کو اس کے لئے دل سے مبارک باد۔

تازہ ترین – Recent Posts

اشتہارات – Advertisements

تازہ ترین سرخیاں – Headlines

تصدیق ٹی وی – Tasdeeque TV