ایکزٹ پول میں این ڈی اے کو 350 سیٹیں، انڈیا اتحاد کو 295 سیٹیں ملنے کا کھرگے کا دعوی

جون 1, 2024 , 8:56 شام

نئی دہلی:  لوک سبھا کے آخری مرحلے کی 8 ریاستوں کے 57 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ آج ختم ہوگئی۔ شام پانچ بجے تک ملک میں 58.34 فیصد پولنگ ہوئی۔ بہار میں پولنگ فیصد پھر کم رہی۔ آج بہار کے 8 پارلیمانی حلقوں میں شام چھ بجے تک 50.56 فیصد رہا۔  اس کے نتیجے 4 جون کو آئیں گے۔

دریں اثناء آخری مرحلے کی پولنگ ختم ہونے کے ساتھ ہی مختلف نیوز چینلوں اور ایجنسیوں نے ایکزٹ پول نشر کرنا شروع کردیا ہے۔ چھ ایکزٹ پول میں 542 سیٹوں میں این ڈی اے کو 350 سے زیادہ تو انڈیا اتحاد کو 125  سے 161 سیٹوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ اس کے تحت پولس آف پولس کے اوسط میں این ڈی اے کو 367 اور انڈیا اتحاد کو 140 و دیگر کو 36 سیٹیں ملتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

دوسری طرف ایکزٹ پول سے قبل ہی کانگریس کے قومی صدر ملیکارجن کھرگے نے دعوی کیا ہے کہ انڈیا اتحاد کو 295 سیٹیں ملیں گی۔ انہوں نے اتحاد کی میٹنگ کے کہا کہ انڈیا اتحاد کو 295 یا اس سے زیادہ سیٹیں آئیں گی، یہ ہم نے اندازہ لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام لیڈروں سے پوچھنے کے بعد یہ اعداد و شمار ملا ہے اور اس اعداد و شمار میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

ایکزٹ پول میں جن کی بات سے ای ڈی اے کو سب سے زیادہ 377 سیٹیں دیں ہیں جبکہ نیوز نیشن نے انڈیا اتحاد کو سب سے زیادہ 161 سیٹیں دی ہیں۔

ریاستوں کا ایکزٹ پول دیکھا جائے تو بہار میں بی جے پی کو 13 سے 15 سیٹیں، جے ڈی یو کو 9 سے 11  سیٹیں، آر جے ڈی کو 6 سے 7 سیٹیں اور کانگریس کو 1 سے 2 سیٹیں ملنے کے آثار ہیں۔

اترپردیش میں این ڈی اے کو 69 سیٹں اور انڈیا بلاک کو 11 سیٹیں دی جارہی ہے۔

ایکزٹ پول میں دہلی میں اس مرتبہ بھی بی جے پی کو 7 میں سے 7 سیٹیں دی گئی ہیں اور انڈیا اتحاد کو صفر دیا گیا ہے۔

تیلنگانہ میں این ڈی اے کو 7 سے 12 سیٹیں اور انڈیا اتحاد کو 5 سے 9 ، آندھر پردیش میں این ڈی اے کو 10 سے 25 سیٹیں جبکہ انڈیا اتحاد کو صفر اور وائی ایس آر کو 5 سے 13 سیٹیں دی گئی ہیں۔

کرناٹک میں این ڈی اے کو 20 سے 26 سیٹیں اور کانگریس کو 3 سے 5 سیٹیں۔

پنجاب میں عام آدمی پارٹی کو 6 اور بی جے پی کو 2 سیٹیں دی گئی ہیں۔

چھتیس گڑھ میں بی جے پی کو 11 سیٹیں ملنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

گجرات کی تمام 26 سیٹیں بی جے پی کو ملنے کا امکان بتایا جارہا ہے۔

مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو 26 سے 28 سیٹیں اور کانگریس کو 1 سے 3 سیٹیں دی گئی ہیں۔

کیرالہ میں یو ڈی ایف کو سب سے زیادہ 16 سیٹیں اور بی جے پی کو 2 سیٹیں ملنے کے آثار ہیں۔

تامل ناڈو میں بی جے پی کو 1 سے 4 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین – Recent Posts

اشتہارات – Advertisements

تازہ ترین سرخیاں – Headlines

تصدیق ٹی وی – Tasdeeque TV