ایران کا اسرائیل پر ’سیکڑوں میزائلوں‘ سے حملہ

اکتوبر 1, 2024 , 11:58 شام

تہران: ایران نے لبنان میں اپنی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل فائر کردیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل بھر میں الارم بجنا شروع ہو گئے اور مقبوضہ بیت المقدس، دریائے اردن کی وادی میں اسرائیلی شہریوں نے بم شیلٹرز میں پناہ لی اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جب کہ سرکاری ٹیلی ویژن پر رپورٹرز لائیو نشریات کے دوران زمین پر لیٹ گئے۔بتایا جاتا ہے کہ ایران نے 400 سے زاید بیلسٹک میزائیل سے اسرائیل پر حملہ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر میزائل فائر کر دیے ہیں اور اسرائیل نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ میزائل حملے سے بچنے کے لیے پناہ گاہوں میں چلے جائیں۔خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان میں حملے میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ایران کے حوالے سے سخت ردعمل کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
ادھرایرانی حملے کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے دھمکی دی ہے کہ اب یا تو اسرائیل رہے گا یا ایران۔

اسرائیل بھر میں الارم بجنا شروع، اب یا تو اسرائیل رہے گا یا ایران، اسرائیلی وزیردفاع کی دھمکی

اس سے قبل دن میں،ایکسیوس نے وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا تھا کہ امریکہ کا خیال ہے کہ ایران خطے میں کشیدگی کے درمیان اسرائیل کے خلاف ایک بیلسٹک میزائل حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔اسرائیل کی دفاعی افواج نے ایرانی میزائلوں کے بارے میں معلومات کی تصدیق کی ہے جو اسرائیل کی طرف داغے گئے تھے۔
اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب سے کچھ دیر قبل ایران سے اسرائیل کی جانب میزائل داغے گئے ہیں۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف لبنان میں زمینی کارروائی شروع ہونے کے چند گھنٹے بعد جنوبی لبنان میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

تازہ ترین – Recent Posts

اشتہارات – Advertisements

تازہ ترین سرخیاں – Headlines

تصدیق ٹی وی – Tasdeeque TV