حیدرآباد:شہرحیدرآباد میں ملک کی سب سے پہلی اسٹریٹ سرکٹ کارریسنگ کا آغاز ہوا۔ تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی تارک راما راؤ نے انڈین ریسنگ لیگ کا رسمی طورپر افتتاح کیا۔ پرجوش شائقین نے اس کارریسنگ کا مشاہدہ کیا جس کی میزبانی حیدرآباد کررہا ہے۔ آئندہ سال گیارہ فروری کو شہرحیدرآباد میں ہونے والی فارمولا ای ریس سے پہلے انڈین ریسنگ لیگ 2022کا یہ پہلا راؤ نڈ تھا۔ انڈین ریسنگ لیگ فارمولا ای کے لیے تجرباتی دوڑ سمجھی جارہی ہے۔ حیدرآباد آئندہ ماہ کی دس اور گیارہ تاریخ کو اس کے چار راؤنڈس کی بھی میزبانی کرے گا جبکہ جاریہ ماہ کی پچیس تاریخ سے آئندہ ماہ کی دوتاریخ تک چینائی دوسرے راؤنڈ کی میزبانی کرے گا۔2.83کیلومیٹر کی یہ دوڑ حسین ساگر جھیل کے اطراف سکریٹریٹ کامپلکس سے این ٹی آر گارڈنس اور آئی میکس تھیٹر تک رہی۔ جس میں فیڈریشن آف انٹرنیشنل موبائیل کی گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ایک نشست والی کاک پٹ کاریں تین سوکیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑائی گئیں۔ اس دوڑ میں حیدرآباد کی چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔ہرٹیم میں دوہندوستانی اور دوبین الاقوامی ڈرائیورس شامل ہے۔ ان میں ایک خاتون بھی ہے۔