سورین نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا، سماعت جمعہ کو

فروری 1, 2024 , 3:36 شام


نئی دہلی: سپریم کورٹ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر جمعہ کو سماعت کرے گی۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے جمعرات کو سورین کی درخواست پر جلد سماعت کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمعہ کو اس کی سماعت کرے گی۔
سابق وزیر اعلیٰ نے زمین گھوٹالے سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں ایک ڈرامائی پیش رفت میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اپنی گرفتاری کے خلاف ایک دن بعد جمعرات کو عدالت عظمیٰ میں عرضی دائر کی۔
بنچ کے سامنے سینئر وکلاء کپل سبل اور اے ایم سنگھوی نے سورین کی عرضی پر فوری سماعت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری کا طریقہ ملک کی سیاست پر سنگین اثر ڈالے گا۔
عرضی گزار سورین کے وکیل نے کہا کہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے، کیونکہ وزیراعلیٰ کو عام انتخابات سے چند ماہ قبل ہی گرفتار کیا گیا ۔
سورین کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ ای ڈی کی جانب سے درخواست گزار کو بدھ کی شام 5 بجے گرفتار کیا، تاہم گرفتاری میمو میں کہا گیا ہے کہ یہ رات 10 بجے کی گئی۔
عدالت عظمیٰ کے سامنے ای ڈی کی طرف سے پیش سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے دلیل دی کہ اسی طرح کی ایک درخواست جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں بھی دائر کی گئی ہے۔
ای ڈی کی طرف سے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے بھی کہا کہ عرضی گزار کے خلاف سنگین الزامات ہیں۔
تاہم اس پر مسٹر سبل نے کہا کہ ہائی کورٹ سے عرضی واپس لے لی جائے گی۔
دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد بنچ نے عرضی کی سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کی اور کہا کہ وہ جمعہ کو اس معاملے پر غور کرے گی۔
ای ڈی نے بدھ کے روز سورین کو ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے اپنا استعفیٰ سونپنے کے لئے گورنر بھون جانے سے پہلے (مبینہ طورپر) گرفتار کر لیا تھا۔

تازہ ترین – Recent Posts

اشتہارات – Advertisements

تازہ ترین سرخیاں – Headlines

تصدیق ٹی وی – Tasdeeque TV