Deprecated: Creation of dynamic property ET_Builder_Module_Helper_MultiViewOptions::$inherited_props is deprecated in
/home/u997980239/domains/tasdeeque.com/public_html/wp-content/themes/Extra/includes/builder/module/helpers/MultiViewOptions.php on line
686
Deprecated: Creation of dynamic property ET_Builder_Module_Field_Divider::$count is deprecated in
/home/u997980239/domains/tasdeeque.com/public_html/wp-content/themes/Extra/includes/builder/main-structure-elements.php on line
1181
Deprecated: Creation of dynamic property ET_Builder_Module_Helper_MultiViewOptions::$inherited_props is deprecated in
/home/u997980239/domains/tasdeeque.com/public_html/wp-content/themes/Extra/includes/builder/module/helpers/MultiViewOptions.php on line
686
Deprecated: Creation of dynamic property ET_Builder_Module_Helper_MultiViewOptions::$inherited_props is deprecated in
/home/u997980239/domains/tasdeeque.com/public_html/wp-content/themes/Extra/includes/builder/module/helpers/MultiViewOptions.php on line
686
Deprecated: Creation of dynamic property ET_Builder_Module_Helper_MultiViewOptions::$inherited_props is deprecated in
/home/u997980239/domains/tasdeeque.com/public_html/wp-content/themes/Extra/includes/builder/module/helpers/MultiViewOptions.php on line
686
Deprecated: Creation of dynamic property ET_Builder_Module_Helper_MultiViewOptions::$inherited_props is deprecated in
/home/u997980239/domains/tasdeeque.com/public_html/wp-content/themes/Extra/includes/builder/module/helpers/MultiViewOptions.php on line
686
حج اللہ کی رضا کے لیے کریں:علماء کرام
مئی 31, 2023 , 6:24 شام
پھلواری شریف: آل انڈیا ملی کونسل بہار کے زیراہتمام ایک اہم ویب نارحضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی، قومی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل کی صدارت میں منعقد ہوئی،جس میں حج کی معنویت،سفر حج کی دشواریوں اورحج سے متعلق دوسرے اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی۔صدارتی خطاب میں حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی نے فرمایاکہ حج اسلام کا اہم رکن ہے اوریہ ایسے ایمان والوں پر فرض ہے جو صحت وتندرستی کے ساتھ بیت اللہ تک جانے کی استطاعت رکھتے ہوں،جو لوگ صحت اورمال کی موجودگی کے باوجود حج کو نہیں جاتے اورفریضہ حج کو ٹالتے رہتے ہیں ان کو چاہیے کہ جلدی کریں،ایسے لوگوں کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے کہ جو شخص حج کا ارادہ رکھتا ہو،اس کو جلدی کرنا چاہیے۔مولانا قاسمی نے کہاکہ حرمین شریفین میں دو طرح کی دنیا ہے،ایک حرم کے اندر کی دنیا اوردوسرے حرم شریف کے باہر کی دنیا۔حرم کے اندر ایمان وتقویٰ،ذکر وعبادت کا ماحول رہتا ہے اورحرم کے باہر دنیا کے سامان،تجارتی مراکز اوردوکانیں دیدہ ودل کو اپنی طرف کھینچتے ہیں،حاجی کو چاہیے کہ حرم کے اندر کی دنیا پر توجہ دے اوریکسوئی کے ساتھ اللہ کی عبادت کرے۔حج کے سفرمیں بہت ساری دشواریاں ازدحام پر کنٹرول نہ کرنے کی وجہ سے ہوتی ہیں،حجاج کرام کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کوازدحام سے بچائیں،اس سے ارکان کی ادائیگی میں آسانی ہوگی۔اسی طرح ارکان حج کی ادائیگی کے دوران بسوں،ٹرین وغیرہ پر چڑھنے میں بھیڑ نہ لگائیں؛بلکہ صبر وسکون کے ساتھ کریں۔
حج مرکزیت اوراتحاد واخوت کا مظہر ہے:ملی کونسل
مولانا قاسمی نے مزید کہاکہ حج پر جانے والے حجاج کرام کو چاہیے کہ وہ اپنے ساتھ زیادہ سامان نہ لے جائیں،اس کی وجہ سے بھی دشواریاں پیدا ہوں گی۔نیزہرحاجی کووزارت حج واوقاف/حج کمیٹی کے قوانین وضوابط کی پابندی کرنی چاہیے۔ہندوستان کے مختلف صوبوں سے خادم الحجاج بھی بھیجے جاتے ہیں،ان کے نمبرات رکھ لیں،ضرورت کے وقت ان سے رابطہ کرکے دشواریوں پرقابو پائیں۔اس کے علاوہ جگہ جگہ خیمے لگے رہتے ہیں،جہاں مختلف سہولتیں رہتی ہیں،ان کو بھی حاصل کرسکتے ہیں۔کھانے پینے اوررہنے میں احتیاط سے کام لیں،بداحتیاطی کی وجہ سے بسااوقات بیمار پڑنے کاخطرہ لگارہتا ہے۔انہوں نے فرمایاکہ علماء کرام کثیرتعدادمیں حج پر جاتے ہیں،ان علماء کو چاہیے وہ ارکان حج کی ادائیگی میں حجاج کرام کی مدد کریں۔حاجیوں کوایک دوسرے کی خدمت سے بڑا فائدہ ہوتا ہے۔حجاج کرام کو چاہیے کہ درود وصلوٰۃ اورکثرت استغفار اورورد کا اہتمام کریں اوراللہ تعالیٰ سے دعاکرے کہ اللہ ان کے حج کو قبول کرے اورحج مبرور کی دولت سے سرفراز کرے کہ حج مبرور کا بدلہ جنت ہے۔حاجیوں سے دعاکی درخواست بھی کرنی چاہیے۔حاجیوں سے گزارش ہے کہ اپنی دعاؤں میں ایمان والوں اورمتعلقین وغیرہ کو یاد رکھیں،امن وسکون اورخیروبرکت کی دعائیں کریں۔اخیر میں مولانا قاسمی نے تمام شرکاکا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ آج یوم انسداد نشہ ہے،اس موقع سے ملک کے تمام لوگوں سے گزرش ہے کہ نشہ آور اشیاسے پرہیز کریں اوردوسروں کو بھی اس جانب متوجہ کریں کہ یہ خطرناک بیماریوں کو پیدا کرنے کے اسباب ہیں۔بہار میں قانونی طور پر شراب ونشہ بندی قانون نافذ ہے،اس پر سختی سے عمل کیا جائے۔
مولانا ابوالکام قاسمی شمسی،نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل بہارنے فرمایاکہ حج اسلام کا ایک اہم فریضہ ہے،اس کے لیے استطاعت ضروری ہے۔استطاعت یہ ہے کہ آدمی کے پاس وہاں تک پہونچنے کے لیے ضروری چیزوں کا انتظام ہو،اگر کسی شخص کے پاس آنے جانے کے لیے روپے،زادراہ وغیرہ کا انتظام ہوتو ان پر حج فرض ہوجاتاہے،موجودہ وقت میں حج کمیٹیوں کے ذریعہ خواتین کو بلامحرم حج پر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے؛حالاں کہ محرم کا ساتھ ہونا(من استطاع الیہ سبیلا) میں داخل ہے؛اس لیے من استطاع الیہ سبیلا کو سمجھانے کی ضرورت ہے۔حجاج کرام کو چاہیے کہ حج میں اللہ کی رضاکو مقدم رکھیں۔حج کے ایام میں سب ایک لباس میں ملبوس ہوتے ہیں اورہر فرد یکساں نظر آتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ اہم بات ہے کہ حج جوانی میں ہی کرنی چاہیے،آج ذہن یہ بن گیا کہ جب آدمی ضعیف ہوجاتے ہیں تب حج پر جاتے ہیں،اس کی وجہ سے دشواریاں پیدا ہوتی ہیں،میرا تجربہ ہے کہ پچاس سال کے بعد سفر حج میں پریشانیاں ہوتی ہیں؛اس لیے جوانی میں حج کریں،اس لیے کہ ایام حج میں پیدل چلنے کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔
مولانا قاسمی شمسی نے کہاکہ حج کمیٹیوں کو چاہیے کہ حجاج کرام کی سہولتوں کا بہتر انتظام کریں،حجاج کرام گرچہ اپنی زبان سے کچھ نہیں کہہ پاتے ہیں،اخراجات بہت زیادہ آرہے ہیں،جس کی وجہ سے حجاج کرام کو دشواریاں آرہی ہیں،ان پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔نیزمعذور حجاج سے گزارش ہے کہ وہ ایسے گروپ کے ساتھ حج پر جائیں جن میں ان کا اپنا رشتہ دار بھی ہوں؛تاکہ دوران حج کی پریشانیوں سے نجات مل جائے۔معلومات نہ رہنے کی وجہ حجاج کرام پریشانیوں کا شکار ہوتے ہیں،گائڈ لائن کو پڑھیں،کھانے پینے،سونے بیٹھنے وغیرہ کے انتظامات کو خود سے سمجھیں اوردوران حج صبر وسکون کا مظاہرہ کریں۔وہاں سامانوں کی خریداری پر کم توجہ دیں اورحج سے واپسی کے بعد زندگی کو شریعت کے مطابق گزارنے کی کوشش کریں۔
مولانا محمد عالم قاسمی،جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل بہار نے کہاکہ حجاج کرام کواللہ تعالیٰ اپنے خصوصی کرم سے ہدایت کے مرکز پر بلاکر اپنی مہمانیوں سے اس قدر فیض یافتہ کرادیتا ہے کہ وہ اللہ کا شیدائی بن جاتا ہے اورواپسی کے بعدان کی زندگی ایسی ہوجاتی ہے کہ پاک صاف ہوکر اگلی زندگی کی جانب قدم بڑھاتا ہے۔حج کا اصل مقصدتقویٰ کا حصول ہے کہ حج کے بعد حاجی کی زندگی تقویٰ والی بن جائے،اس کے لیے حاجی کو سب سے پہلے اپنی نیت کو درست کرنی ہوگی کہ وہ یہ سفرخالص رضائے الٰہی کے لیے کررہاہے،نیت کی درستگی کی صورت میں حج کے اچھے ثمرات مرتب ہوں گے۔مولانا نے مزید کہاکہ اللہ تعالیٰ نے حاجیوں کے لیے احرام کی پابندی لگائی ہے؛تاکہ حاجی الگ تھلگ ایک لباس میں اللہ کے حضور اس طور پرپیش ہوں کہ وہ سب اللہ کے نزدیک برابر ہیں،ان کے درمیان کسی طرح کی اونچ نیچ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ سفرحج کی دشواریاں اس وقت ختم ہوجاتی ہیں،جب حاجی اسے سفر عشق سمجھ لے؛کیوں کہ جب کوئی سفر سفر عشق میں تبدیل ہوجائے تو ساری دشواریاں خود بخود ختم ہوجاتی ہیں اوراگر کسی قسم کی پریشانی آتی بھی ہے تواسے صبروسکون اورآسانی سے حل بھی کرلیتا ہے اورزبان سے کسی قسم کی شکایت بھی نہیں کرتا ہے۔اس کے باوجود حج سے متعلق جو سرکاری وغیر سرکاری ایجنسیاں ہیں،ان کا کام ہے کہ وہ حجاج کرام کے سفر کو آسان کراکر حاجیوں سے دعائیں لے۔اس سال سفر حج پر جانے سے قبل حج کمیٹی کی جانب سے کوئی رقم نہیں دی جارہی ہے اورگیا ایرپورٹ سے جانے والے حاجیوں سے زیادہ کرایہ لیا جارہاہے،آئندہ اس پر کنٹرول کیا جائے۔مولانا نے کہاکہ حج ایک اہم عبادت ہے،جس کا مقصد اپنے اندرتقویٰ والی زندگی پیدا کرنا ہے،حج سے واپسی کے بعد زندگی میں تبدیلیاں آئیں،اس کی کوشش کی جائے۔حج سے متعلق مسائل کو حاجی سیکھ لے؛تاکہ حج کے ارکان بہتر طریقے پر ادا ہوجائے۔
مفتی ارشد فاروقی صاحب،فتویٰ آن لائن دیوبند نے کہاکہ حج ایک عظیم عبادت ہے،حجاج کرام کو چاہیے کہ وہ اپنے حج میں ریااوردکھاوے کو جگہ نہ دیں،کیوں کہ حج مقبول ہونے کے لیے ضروری ہے کہ اس میں کسی قسم کی ریا اوردکھاوا نہ ہو۔اللہ تعالیٰ انسان کے عمل کو دیکھتا ہے،اس لیے حج صرف رضائے الٰہی کے لیے کریں۔دوران حج تصویر دوسروں کونہ بھیج کر عبادت کی طرف مکمل توجہ دیں۔
مولاناابرار مکی صاحب،نئی دہلی نے کہاکہ روئے زمین پربیت اللہ کی مرکزی حیثیت حج کی وجہ سے ہے۔دوسری بات یہ ہے کہ حج اہل اسلام کی اجتماعیت کا سب سے بڑا مظہر ہے۔ موصوف نے مزید کہاکہ عبادتوں کی حکمتیں ہوتی ہیں،طواف کی حکمت یہ ہے کہ ہماری زندگی اللہ کی عبادت اوررضاکی جانب گھومتی رہے،حج میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی شخصیت اورقربانیاں بہت اہم ہیں۔حج میں احرام ایک ایسا لباس ہے جو وحدت انسانی کا مظہر ہے۔احادیث میں وضاحت ہے کہ اس عبادت کے بعد انسان نومولود کی شکل میں اپنے گھر واپس آتاہے؛لیکن کچھ لوگہرسال حج یا عمرہ پر جاتے ہیں اوریہ نیت ہوتی ہے کہ اس کے ذریعہ اپنی زندگی میں کئے گناہ کو پاک وصاف کرلیں گے؛لیکن واضح رہے کہ حقوق العباد کی معافی بغیر صاحب معاملہ سے معاف کراکے نہیں ہوتی ہے۔موصوف نے حج کے دوران آرہی دشواریوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حجاج کرام کو چاہیے کہ وہ ہر دشواری کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں اورصبروسکون کا مظاہرہ کریں۔ہمارے یہاں ہندوستان کے لوگ عمومی طور پر ساٹھ سال کے بعد جاتے ہیں،اس عمر میں حج کرنے میں دشواریاں ہوتی ہیں؛اس لیے چاہیے کہ پچاس سال کی عمر سے پہلے اس فریضہ کی ادائیگی کے لیے جائیں۔
مولانامفتی نافع عارفی،کارگزار جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل بہارنے کہاکہ حج جوانی میں ادا کرے،یہ جمہور علماء کا مسلک ہے،اگر مال آجائے تو اسی وقت فرض ہوجاتا ہے؛کیوں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جس شخص کے پاس مکہ مکرمہ کے سفر کے لیے اخراجات اورسواری کا نظم ہو،پھر وہ حج نہ کرے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ وہ یہودی ہوکر مرے،یا عیسائی ہوکر۔گوکہ یہ حدیث سند کے اعتبار سے کمزور ہے،لیکن اس معنی کی دوسری حدیثیں موجود ہیں۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حج جونہی فرض ہو،انسان کو ادا کرلینا چاہیے۔دنیا کی دوسری ضروریات کے چکر میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔مولانا نے مزید کہاکہ حج کے زمانہ میں ائمہ اورمقررین کو چاہیے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبہ حجۃ الوداع کو اپنی تقریروں کا موضوع بنائیں،اس لیے کہ وہ خطبہ مساوات وعدل،بھائی چارہ،اخوت،حقوق انسانی اورحقوق نسواں کا وہ منشور ہے،کہ جس پر اگر دنیا عمل کرلے تو پوری دنیا گہوارہئ امن بن جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ حج کاایک مقصدعالمی سطح پر اخوت وبھائی چارہ کے پیغام کو عام کرنا اورانسانیت کو اتحاد اورصراط مستقیم کی دعوت دینا ہے؛اس لیے ہراس شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ حج سے واپسی پر آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی تعلیمات کو عام کرنے میں اپنی آپ کو لگادے،کیوں کہ آقا نے فرمایاتھا کہ جو یہاں موجود ہے،وہ نہ آنے والوں کو میرا پیغام پہونچادے۔