مسلمانوں کے ووٹ سے ہی جیتے ہیں دیویش چندر ٹھاکر:سلیم پرویز

جون 18, 2024 , 5:31 شام

پٹنہ: بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے سابق چیئرمین اور قانون ساز کونسل کے سابق کارگذار چیئرمین و جنتادل یو کے سینئر لیڈر سلیم پرویز نے کہا ہے کہ وزیراعلی نتیش کمار ابھی ہم لوگوں کے درمیان زندہ ہیں۔اور مسلمان مضبوطی کے ساتھ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
جناب سلیم پرویز نے آج نومنتخب رکن پارلیمنٹ دیویش چندر ٹھاکر کے اس بیان پر سخت برہمی کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ مسلمانوں کا کام نہیں کریں گے کیوں کہ مسلمانوں نے انہیں ووٹ نہیں دیا ہے۔
سلیم پرویز نے کہا کہ ان کا یہ بیان قابل مذمت ہے اور میں اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ چلچلاتی دھوپ میں ہم لوگوں نے سیتامڑھی و سیتا پور میں انتخابی مہم چلاکر مسلمانوں کو گول بند کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے انہیں ووٹ دیا ہے تبھی وہ جیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندہ کو اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہئے۔ ان کے اس بیان سے مسلمان کافی غصے میں ہیں۔ اور اگر وہ 2029 میں دوبارہ الیکشن لڑے تو مسلمان انہیں سبق سکھا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان خودمختار ہیں اور دیویش چندر ٹھاکر کے زر خرید غلام نہیں ہے۔
سلیم پرویز نے کہا کہ ان کا بیان بداخلاقی پر مبنی ہے اور یہ قطعی قابل معافی نہیں نہیں ہے۔

تازہ ترین – Recent Posts

اشتہارات – Advertisements

تازہ ترین سرخیاں – Headlines

تصدیق ٹی وی – Tasdeeque TV