رانچی: جھارکھنڈ اسمبلی میں آج وزیراعلی چمپئی سورین نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ ان کے حق میں 47 ووٹ پڑے جبکہ ان کے خلاف 29 ووٹ پڑے۔ سابق وزیراعلی ہیمنت سورین نے بھی اسمبلی میں بحث میں حصہ لیا۔
چمپئی سورین اب اپنی کابینہ کی توسیع کریں گے اور وزراء کے درمیان قلمدانوں کی تقسیم کریں گے۔ سابق وزیراعلی ہیمنت سورین نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب عوام کے ذریعہ منتخب حکومت کے ایک وزیراعلی کو گرفتار گیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میری گرفتاری میں راج بھون بھی شامل ہے۔
انہوں نے مرکز کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمت ہے تو میرے نام کا کاغذ دکھائیں۔ اگر ساڑھے آٹھ ایکڑ زمین کے کاغذ پرمیرا نام ہوگا تو میں سیاست سے سبکدوشی اختیار کرلوں گا۔
چمپئی سورین کے فلورٹسٹ میں پاس ہونے کے ساتھ ہی جھارکھنڈ اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔