بھارت جوڑو یاترا: راہل گاندھی نے تاریخی گھنٹہ گھر لالچوک میں ترنگا لہرایا

جنوری 29, 2023 , 2:43 شام

سری نگر:کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کے روز تاریخی گھنٹہ گھر لالچوک سری نگر میں ترنگا لہرایا۔

یو این آئی نامہ نگار نے بتایا کہ اتوار کے روز راہول گاندھی نے گھنٹہ گھر لالچوک میں ترانگا لہرایا ۔

معلوم ہوا ہے کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد اور قومی ترانے کے بیچ راہل گاندھی نے گھنٹہ گھر کے نزدیک ترنگا لہرایا ۔

اس موقع پرکانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی، کشمیر امور انچارج رجنی پاٹل ، کانگریس جموں وکشمیر یونٹ کے صدر وقار رسول وانی، رمن بھلا، جی اے میر کے علاوہ پیرزادہ سعید بھی موجود تھے۔

راہل گاندھی کی سری نگر آمد پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں ، سری نگر کے سیول لائنز علاقوں میں کئی جگہوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ہیں۔

بتادیں کہ اتوار کے روز راہل گاندھی نے پانتھ چوک میں بھارت جوڑو یاترا کی شروعات کی اور کئی کلومیٹر پیدل مسافت طے کرنے کے بعد لالچوک کے گھنٹہ گھر میں ترنگا لہرایا گیا ۔

تازہ ترین – Recent Posts

اشتہارات – Advertisements

تازہ ترین سرخیاں – Headlines

تصدیق ٹی وی – Tasdeeque TV