ممبئی: ممبئی کے مضافاتی علاقے کے گورگاؤں، ممبئی میں واقع ایک پانچ منزلہ عمارت میں جمعہ کی صبح ایک بڑی آگ لگ گئی، جس میں سات افراد کی موت ہو گئی اور 39 دیگر زخمی ہو گئے، ۔
فائر بریگیڈ ذرائع مطابق گورگاؤں آزاد میدان کے قریب ایم جی روڈ پر واقع جے بھوانی بلڈنگ میں صبح 3 بجے کے قریب لگی جسے لیول 2 کی فائر بتلایا جارہا ہے اوراسکی زد میں آنے سے 46 افراد کو بچالیا گیا
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا جس میؑ ایچ بی ٹی اور کوپر اسپتال شامل ہیں۔
فائر ذرائع کے مطابق آگ دکانوں، اسکریپ میٹریل، پارک کی گئی دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں، میٹر کیبن، ، پلائیووڈ اور دیگر سامان تک محدود تھی۔
فائر ڈیپارٹمنٹ نے آگ بجھانے کے لیے 8 موٹر پمپوں کی 6 ہوز لائنوں کا استعمال کرتے ہوئے ۔بالآخر صبح تقریباً 6:54 بجے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا ۔
آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات جاری ہے..